داعش کے دہشتگرد صوبہ پنجاب کے اہم ترین شہر سے گرفتار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 28, 2017 | 09:17 صبح

سیالکوٹ( مانیٹرنگ رپورٹ) سی ٹی ڈی پنجاب نے سیالکوٹ سے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا اور ان سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد کر لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، پرائم کارڈ اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کلعدم تنظیم داعش

سے بتایا جا رہا ہے اور ان کے نام (گلفام خان )

اور( عثمان انصر) ہیں اور وہ سکیورٹی افسران کونشانہ بنانا چاہتے تھے۔