پولیس کی بروقت کارروائی ، پیسوں کو ڈبل کرنے کا دعوٰی کرنے والا بڑاگروپ گرفتار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 25, 2016 | 14:23 شام

 


عجمان (مانیٹرنگ رپورٹ) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو اے ای پولیس نے دو ایسے ایشیائی باشندوں کو گرفتار کیا ہے، جو پیسوں کو ڈبل کرنے کا دعویٰ کرتے تھے اور لوگوں کو بے وقوف بنا کر لوٹ لیتے تھے۔ یہ کارروائی عجمان شہر میں عمل میں لائی گئی تاہم ان گرفتار ملزمان کا تعلق کس ملک سے ہے اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان عرصے سے اماراتی عوام کو بے و قوف بنا رہے تھے۔ پولیس کو جب فراڈ میں ملوث ملزمان کے بارے میں اطلاع ملی تو ان کی گرفت

اری کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے دونوں ملزمان کو نہ صرف رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا بلکہ ان کے قبضے سے ایک بھاری رقم بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں وزٹ ویزہ لے کر داخل ہوئے تھے۔