چائے ولا ایسی حرکت کر بیٹھا کہ اہلخانہ ہی ناراض ہوگئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 09:20 صبح


اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) سوشل میڈیا سے شہرت پانیوالے’چائے والا ‘کے ماڈل مسکان جے کیساتھ قابل اعتراض تصاویر سامنے آنے کے بعد بالآخر ان تصاویر سے متعلق ارشد خان بھی بول پڑے اور معذرت کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ایسی تصاویر اور فلمیں نہ کرنے کا اعلان کردیا کیونکہ مسکان جے کیساتھ تصاویر کی وجہ سے خاندان ناراض ہورہاہے۔

نئے سال کے موقع پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد خان نے بتایاکہ 2016ءمیں ’ہماری زندگی بدل ہوچکی ہے ، بس یہ تو قسمت کی بات تھی‘۔ تازہ تصاویراور جاری کام سے متعلق سوال پر ارشد خان نے بتایاکہ ’ سیکریٹری رکھ لیے ہیں ، پراجیکٹ بنارہے ہیں، مارننگ شو اورایک برانڈ کیساتھ لگے ہوئے ہیں، جم جوائن کی ہے،میں اپنے جاننے، چاہنے والوں سے معذرت چاہتاہوں کہ جوتصویریں میں نے بنائی، غلط بنی ہیں،اس کے بعد ایسی کوئی تصویریں نہیں آئیں گی، مستقبل میں ایسی کوئی فلم وغیرہ بالکل نہیں کرنا چاہتاکیونکہ ہمارے خاندان ناراض ہورہے ہیں‘۔