فوجی افسر ریاست کے ملازم یا شریف فیملی کے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 20, 2017 | 08:02 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی واینکر پرسن ارشد شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف خاندان پر تنقید کرنے کے باعث انہیں آئی ایس آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ارشد شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کے کاﺅنٹر انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل فیض نے انہیں فون کیا اور صحافتی اخلاقیات پر سمجھوتہ کرنے کا کہا۔ ’’میں نے کبھی سچ پر سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی مستقبل میں کروں گا۔

ان

ہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ڈی جی سی آئی کا نیا کام شریف فیملی پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو قابو کرنا ہے؟ کہیں یہ سب ڈی جی آئی ایس آئی کی شریف خاندان کے ساتھ رشتہ داری کے باعث تو نہیں ہو رہا؟ارشدشریف کا کہنا تھا کہ اگر ڈی جی سی آئی صحافیوں کی بجائے دہشتگردوں کی دھمکیوں پرتوجہ دیں تو پاکستان سے دہشتگردی ختم ہو جائے گی۔ارشد شریف نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ ’’ لگتا ہے کہ ڈی جی سی آئی میجر جنرل فیض کو صحافیوں کو قابو کرنے میں زیادہ دلچسپی ہے اس لیے انہیں ڈی جی آئی ایس پی آر ہونا چاہیے۔‘