پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ نہ ملنے پر ارشد  کیا کرنے والا ہے۔۔۔۔۔جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 02, 2017 | 18:48 شام

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر ارشد چائے والے نے اسٹیڈیم کے باہر چائے کا اسٹال لگانے کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا کے ذریعے توجہ کا مرکز بننے والے اسلام آباد کے چائے فروش ارشد چائے والے نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی ٹکٹیں نہ ملنے پر مایوسی ظاہر کی ہے لیکن ساتھ ہی فائنل والے روز اسٹیڈیم کے باہر چائے کا اسٹال لگانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ارشد نے پی ایس ایل کا ٹکٹ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل دیکھنے کا بہت شوق ہے لیکن ٹکٹ نہیں مل رہا، انٹرنیٹ کے ذریعے بھی ٹکٹ خریدنے کی کوشش کی لیکن وہاں سے بھی کامیابی نہیں ملی۔اس لیے اب سوچ رہا ہوں کء اسٹیڈیم کے باہی ہی چائے کا اسٹال لگا لوں۔۔۔۔۔۔۔