معروف چائے والا ”ارشد خان “ اپنی پہلی فلم میں۔۔۔۔ شوٹنگ متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 17, 2016 | 11:54 صبح


لسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) کہتے ہیں کہ اوپر والا جب بھی دیتا ہے چھپر پھاڑ کے ہی دیتا ہے بالکل ایسا ہی ہوا ہے اسلام آباد کے مشہور و معروف چائے والے ارشد خان کے ساتھ۔ جس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پرراتوں رات وائرل کیا ہوئی اس کی قسمت کا ستارہ ہی جگ مگا اٹھا۔ ارشد خان سوشل میڈیا سے ٹی وی کی زینت بنا جہاں سے اس نے ماڈلنگ شروع کردی اور اب دیکھتے ہی دیکھتے وہ فلم اسٹار بھی بن گیا ہے۔ اسلام آباد میںچائے کے ڈھابے پر کام کرنے والے نیل گوں آنکھوں کے مالک ارشد خان نے پروڈیوسر کبیر خان کی فلم سائن

کر لی ہے جس کی شوٹنگ دبئی اور برطانیہ میں ہو گی۔
 ارشد اپنے حصے کا کام برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں مکمل کرائیں گے اور اس سلسلے میں جلد ہی وہ دبئی بھی روانہ ہورہے ہیں۔