لائیو پروگرام میں اسد عمر نے اپنے بھائی زبیر عمر کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر طرف خاموشی چھا گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 20, 2017 | 12:56 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر سے جب یہ کہا گیا کہ آپ کے بھائی زبیر عمر ن لیگ کے ہیں آپ ان سے جواب طلب کیوں نہیں کرتے؟ تو اسد عمر نے ایسا جواب دیا کہ ہر کوئی خاموش ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے بہت سے وزراء ایسے ہیں جو مریم نواز کو جواب دہ ہیں، جبکہ تمام لیگی وزراء کو مریم نواز کی جانب سے ہدایات موصول ہوتیں ہیں اور وہ کام کرتے ہیں۔ جس پر ترجمان وزیر اعظم ہاؤس مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آپ

کے بھائی زبیر عمر بھی مسلم لیگ میں شامل ہیں ، آپ ان سے پوچھے یا کوئی ایسے 4 وزراء کا نام لیں جو مریم نواز سے ہدایات موصول کرتےہوں۔ اسد عمر نے مصدق ملک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری اگر کوئی زبیر عمر کے ساتھ تلخی ہے تو وہ الگ بات ہے اور اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ میں اپنے بھائی کے خلاف بات کروں تو یہ نہیں ہوسکتا