پی ٹی آئی پر آفت ٹوٹ پڑی : سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر مستعفی ہونے کیلٗے دبائو

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 24, 2017 | 07:17 صبح

پشاور (مانیٹرنگ) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ قومی احتساب بیورو کی سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کی منظوری کے بعد اسد قیصرسپیکر کے منصب کا جوازکھوبیٹھے ہیں، فوراً مستعفی ہوجائیں، مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوااسمبلی میں انکے خلاف بھرپورمزاحمت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ دوسروں کو اصولوں اورمیرٹ کا درس دینے والوں کاایک دفعہ پھرامتحان ہے تلاشی کیلئے تیاررہیں،PML-N کاراستہ خیبرپختونخوا میں اب کوئی نہیں روک سکتا،نوازشریف اب پورے ملک کی ترقی کے ضامن ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک وزیر

کوصرف الزامات کی بناپر وزارت بردکیاگیاجبکہ اب ایک چہیتے پرالزامات کے بعدعمران خان اوروزیراعلیٰ پرویزخٹک انکے دفاع میں خم ٹونک کرمیدان میں اترے ہیں جوانکے دوہرے معیارکی عکاسی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کوبجلی سہولیات اورٹرانسفارمرکی فراہمی پربھی پرویزخٹک صاحب کواعترازہے، میں تواپنی ہی حکومت کے ٹرانسفارمراورسوئی گیس پرسیاست کرکے عوام کومستفید کررہاہوں مگرپرویزخٹک صاحب آپ دوسروں کے منصوبوں پرسیاست چمکانا چھوڑدیں، ایک کونسلرکی ہارس ٹریڈنگ کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس استعمال کرناقابل افسوس اورقابل شرم ہے جس سے تحریک انصاف کے قائدین کاسیاسی مورال واضح ہوتاہے۔