افسوسناک خبر: وینا ملک کے شوہر اسد خٹک کے بھانجے کو قتل کر دیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 02, 2017 | 12:52 شام

سرگودھا(ویب ڈیسک) سرگودہا میں پاکستانی اداکارہ  وینا ملک کے شوہر  اسد خٹک کے بھانجے کو بھی قتل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسد خٹک نے تھوڑی دیر قبل ایک ٹویٹ کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ سرگودہا میں  پیر کے ہاتھوں قتل ہونیوالے 20 افراد میں انکا بھانجا  بھی شامل ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات سرگودھا کے نواحی چک 91  مین  ایک درگاہ پر   پیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ  20 مریدوں کو  خنجر اورڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا ۔ آج دوپہر اسد ختک نے انکشاف کیا ہے کہ ان مقتولین میں انکا بھانجا  بھی شامل ہے۔ جو مذکورہ پیر کا مرید تھا اور  پہلے بھی اس درگاہ کے میلے مین شرکت کر چکا تھا۔