اسد عمر کی جانب سے اپنے بھائی محمد زبیر کو لکھا گیا خط منظر عام پر آ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 20, 2017 | 08:27 صبح

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو خط لکھ دیا اور سٹیل مل کو لیز پر دینے کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے چیئرمین اسد عمر نے اپنے بڑے بھائی نجکاری کمشن کے چیئرمین محمد زبیر کو نجکاری کمشن لیز منصوبے کی تمام تر تفصیلات کمیٹی کے سامنے رکھنے کی ہدایت کر دی۔

جمعرات کو اسد ع

مر کی طرف سے چیئرمین نجکاری کمشن محمد زبیر کو لکھے گئے باضابطہ خط بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ نجکاری کمشن نے سٹیل ملز کو لیز پر دینے کے بارے میں کمیٹی کی رائے طلب کی تھی۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی منصوبے کی تفصیلات سے آگاہی کے بعد ہی کمیٹی کیلئے کسی قسم کی رائے کا اظہار ممکن ہے، کمیٹی نے مسلسل آٹھ اجلاسوں میں سٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی کا معاملہ اٹھایا۔ حکومتی بے نیازی کا عالم یہ ہے کہ اس ضمن میں اس نے ٹس سے مس ہونا گوارا نہیں کیا۔ کمیٹی نے 17 اگست2015 کے اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں قابل اور متعلقہ افراد کی شمولیت کی سفارش کی۔ اسی اجلاس میں کمیٹی نے مل کے اثاثہ جات خصوصا گیارہ ہزار ایکڑ اراضی کی فروخت پر سختی سے پابندی کی سفارش کی۔ کمیٹی نے حکومت کو مل کی نجکاری کی بجائے اس کی مالی اعانت پر غورکرنے کی تجویز دی۔ بدقسمتی سے حکومت نے اس قومی اثاثے سے ظالمانہ حد تک لاپرواہی کا اظہار کیا ہے۔