پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنما کو گہرا صدمہ ، پاکستان کے معروف ادیب انتقال کر گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 20, 2016 | 06:56 صبح

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے سسر ڈاکٹر سید علی اکبر نقوی انتقال کرگئے۔اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے سسر کے انتقال کی خبر دی۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ میرے سسر ڈاکٹر سید علی اکبر نقوی آج صبح انتقال کر گئے۔ وہ میرے لیے سیکھنے کے عمل کا ایک مستقل ذریعہ تھے۔ٹویٹ میں اسد عمر نے اپنے سسر کی ادبی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نقوی نے آرٹ اور ہسٹری پر مستند کتاب ’’امیج اینڈ آئیڈینٹیٹی‘‘ سمیت دیگرکئی کتب

لکھیں۔