کپتان کے اہم ترین ٹائیگر کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 05, 2017 | 05:23 صبح

کراچی(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی آرہے تھے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس کے دوران اسدعمر اور (ن) لیگ کے رہنما و زیرمملکت محمد زبیر کے درمیان پاکستان اسٹیل کے معاملے پرتلخ کلامی ہوگئی تھی۔ محمد زبیر اسد عمر کے بڑے بھائی ہیں۔