آصفہ بھٹو اسپتال سے بلاول ہاؤس منتقل ہو گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 26, 2017 | 21:46 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک):آصفہ بھٹو زرداری چاردن اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد بلاول ہائوس منتقل ہوگئی ہیں ۔کہا جا رہا ہے کہ ان کی حالت میں کافی بہتری آ ئی ہے۔آصفہ بھٹو زرداری کو بیماری کے باعث چار روز پہلے نجی اسپتال لے جایاگیا تھا ۔آصفہ بھٹو نے دوران علاج اپنی تصویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کی، انھوں نے اسپتال میں گزارے وقت میں ساتھ دینے پر اہل خانہ اور خصوصاً بہن بختاور کا شکریہ بھی ادا کیا،آصفہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اسپتال میں رہنے کی وجہ سے تھک گئی ہیں ۔اور اب گھر پر آرام کرے گئی۔