مراد سعید اور جاویدلطیف کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔۔۔آصفہ بھٹو زرداری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 11, 2017 | 19:18 شام

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں مراد سعید اور جاوید لطیف کے جھگڑے کے بعد دونوں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آصفہ بھٹو نے پیغام جاری کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ انضباطی کمیٹی کو مراد سعید اور جاوید لطیف دونوں کیخلاف سنجیدگی سے کارروائی کرتے ہوئے ایکشن لینا چاہیے۔یاد رہے کہ حال ہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد مراد سعید اور ن لیگ کے جاوید لطیف کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد نوبت مکے تک پہنچ گئی ۔تاہم بعدازاں جاوید لطیف نے مراد سعید سے اپنے رویے پر معافی مانگی تھی۔ لیکن اب کیا ہوت جب چڑیا چگ گئی۔۔۔ جس طرح کمان سے نکلا ہوا تیر واپس نہیں جاتا اسی طرح بولے جانے والے سخت الفاظ بھی واپس نہیں لیے جا سکتے۔۔۔اب معافی مانگنے سے بھی کچھ نہیں ہوگا۔۔۔۔۔