کیا پدی کیا پدی کا شوربا،افغانستان بھی پاکستان کو آنکھیں دکھانے لگا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 16, 2017 | 18:53 شام

کابل (مانیٹرنگ رپورٹ) افغانستان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سرحد کی بندش کے مسئلے کوسفارتی چینلز کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اگر اس میں کامیابی نہ ملی تو پھر مسئلے کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ افغان سرحدی و قبائلی امور کے قائم مقام وزیر غفور لیوال نے کہا پاکستان کی طرف سے سرحد کی بندش اور افغان شہریوں کو ہراساں کیا جانا منطقی اقدامات نہیں۔ انہوں نے پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا الزام دہراتے ہوئے کہا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان میں موجود دہشت گردوں

کے محفوظ ٹھکانوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان خشکی میں گرا ملک ہے اور سمندر تک رسائی کیلئے تجارتی راہداری تک رسائی اس کا حق ہے۔