میرا بھی تو کوئی عاشق ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 12, 2017 | 17:56 شام

ایک مجزوب اللہ ھو کی مستی میں چلا جا رہا تھا ..بارش کی وجہ سے رستوں پرکیچڑ پھیلا ہوا تھا مجزوب کے پیچھے ایک شادی شدہ جوڑا آ رہا تھا مگر مجزوب کو یہ معلوم نہیں تھا ...۔۔۔۔

انہوں نے ایکدم زورسے کیچڑ میں قدم رکھا تو پیچھے آنے والی دوشیزہ کے کپڑوں پہ کیچڑ کے چھینٹے پڑ گئے۔۔۔۔۔

اسکےشوہرسے یہ برداشت نہ ہوا اس نے مجزوب کر برا بھلا کہا ۔۔۔مارا پیٹا اور آگے چل دیا..۔۔۔

اسکا گھر نزدیک ہی تھا...اس نے گھر کی داخلی سیڑھیوں پہ جونہی قدم رکھا،وہ پھسل کر گیا اور فی الوقت ہی وفات پا گی

ا ..۔۔

چند شریر لڑکے مجذوب کے پاس آئے اور کہا آپ نے اسے بددعا کیوں دی۔جس نے آپ پر ہاتھ اٹھایا تھا۔۔

مجذوب نے جب ان کی بات سنی تو انہوں نے کہا واللہ میں نے کوئی بددعا نہیں دی۔۔۔

 ان لڑکوں نے کہا کہ پھر وہ ایسے اچانک کیسے مر گیا ۔۔۔۔

 مجذوب نے جب ان کی بات سنی تو بولے کہ اچھا مجھے ایک بات بتاؤ وہ شخص مجھ پہ کیوں برہم ہوا تھا حالانکہ کیچڑ کے چھینٹے اس کے کپڑوں پہ تو نہیں پڑے تھے۔۔۔

 لڑکے کچھ حیران ہوئے اور بولے کہ بھلے اسکے کپڑوں پر چھینٹے نہیں پڑے مگر
اسکی محبوبہ کے کپڑوں پر تو پڑے تھے اور اس سے یہ برداشت نہیں ہوا ۔۔۔۔

لڑکوں کا جواب سن کر مجذوب نے مسکرا کر کہا تو پھر میرا بھی تو کوئی عاشق ہے۔۔۔۔جس سے یہ برداشت نہیں ہوا کہ اس کے محبوب پر کوئی ہاتھ اٹھائے۔۔۔۔۔
 (سبحان اللہ)

نوٹ:اگر آپ بھی اپنا کوئی کالم،فیچر یا افسانہ ہماری ویب سائٹ پر چلوانا چاہتے ہیں تو اس ای ڈی پر میل کریں۔ای میل آئی ڈی ہے۔۔۔۔

bintehawa727@gmail.com

ہم آپ کے تعاون کے شکر گزار ہوں گے۔