سابق گورنرسندھ عشرت العباد بھی انتہائی سنگین جرائم میں ملوث ہیں، تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 06, 2017 | 12:54 شام
کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ)سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے خلاف مبینہ کرپشن پر تحقیقات شروع ہونے کا امکان ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ طور پر دستاویزات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی آپریشن میں گرفتار ملزمان نے تفتیش میں مبینہ طور پر سابق گورنر کا نام لیا ہے۔چائنہ کٹنگ میں ملوث ملزمان نے بھی مبینہ طورپرعشرت العبادکانام لیاہے۔امکان ہے کہ سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان 10 فروری کو پاکستان پہنچیں گے.