ایشوریا کے والد کی طبیعت بگڑ گئی، آئی سی یو منتقل کیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 09, 2017 | 19:34 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): سابق حسینہ عالم اوربالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے والد کرشنا راج رائے کو طبیعت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا۔بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے والد اور امیتابھ بچن کے سمدھی کرشنا راج رائے کینسر کے موذی مرض کے باعث 2 ہفتوں سے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں گزشتہ روز ان کی طبیعت بگڑجانے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔اداکارہ ایشوریا اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن تیمارداری کے لیے کئی روز سے اسپتال میں ہی موجود ہ

یں جب کہ گزشتہ روز امیتابھ بھی سمدھی کی عیادت کرنے اسپتال پہنچے اور دیگر رشتے داروں کے ساتھ کافی دیر وہیں موجود رہے تاہم بگ بی اسپتال سے روانہ ہوتے ہوئے پریشان نظر آئے۔ اور اب دوبارہ ان کی بگڑی حالت نے سب کو خوفزدہ کر دیا ہے،،،،،،،