ایشوریہ کون ہے ؟۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 10, 2016 | 18:51 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک):ایشوریہ رائے بچن کے بارے میں اکثر لوگوں کی رائے ہے کہ وہ اداکارہ کم اور 'سابقہ مس ورلڈ' زیادہ ہیں اور انھوں نے بھی اس بات کو ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ایشوریہ نے جتنی بھی فلمیں کی ہیں ان میں اداکاری کی بات جانے دیں، ہاں سجی سجائی ایشوریہ واقعی خوبصورت بہت لگی ہیں۔ اس کی حالیہ مثال کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ ہے، جس میں انھوں صبا کے کردار کی بینڈ بجا دی۔شاعرہ کے کردار میں ایشوریہ نے جس طرح اردو کے شعر ادا کیے وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ بہر حال اب سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فلم ’پدما وتی‘ میں دپیکا پاڈوکون کے ساتھ ان پر ایک گانا فلمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاید وہ فلم 'دیوداس' کے گانے ’من ڈولا‘ کی یاد تازہ کرنا چاہتے ہوں۔گانے تک تو بات ٹھیک ہے، کہیں بھنسالی انھیں کچھ مکالمے نہ دے بیٹھیں۔'پدما وتی' سے یاد آیا کہ فلم میں دپیکا اور شاہد کپور کے ساتھ رنویر سنگھ بھی ہیں۔ رنویر سنگھ کا ستارہ بھی آج کل زوروں پر ہے۔ ان کے دونوں ہاتھوں میں لڈو ہیں۔ ایک جانب دپیکا کی دوستی اور دوسری جانب کامیاب فلمیں۔ آج ہر بڑا پروڈیوسر ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہےرنویر کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ دکھاوا کر تے ہیں تو کچھ لوگ ان کے اس انداز کو پسند کرتے ہیں۔میں کسی کے دباؤ میں آ کر خود کو کبھی نہیں بدلوں گا: رنویر سنگھایک انٹرویو میں رنویر نے خاص طور پر سلمان خان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سلمان ان کی شخصیت کو صحیح پہچانے ہیں کیونکہ وہ واحد انسان تھے جنھوں نے کہا تھا کہ سٹارڈم رنویر سنگھ کا کچھ نہیں بگاڑ پائی اور رنویر کا انداز آج بھی وہی ہے جو سٹار بننے سے پہلے تھا۔رنویر کا کہنا ہے کہ وہ کسی کے دباؤ میں آ کر اپنے آپ کو کبھی نہیں بدلیں گے۔ یعنی 'وہی چال بے ڈھنگی جو پہلے تھی سو اب بھی ہے۔'عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ باہر کی دنیا سے بے خبر اپنی ہی دنیا میں کھوئے رہتے ہیں۔ وہ کئی دن تک اخبار نہیں پڑھتے، سوشل میڈیا پر نہیں ہوتے اور کئی بار انھیں پتہ بھی نہیں ہوتا کہ باہر کی دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔بالی وڈ میں عامر خان کا اپنا ایک الگ انداز ہےعامر کہتے ہیں ’دنگل‘ بہت ہی ڈیمانڈنگ فلم تھی اور آپ جب بھی اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکل کر کام کرتے ہیں تو اس میں زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے اور دنگل کے کردار بھی کچھ اسی طرح کے ہیں۔یہ سبھی جانتے ہیں کہ بالی وڈ میں عامر خان کا اپنا ایک الگ انداز ہے، اب چاہے ان کی فلمیں ہوں یا کردار، عامر باقاعدہ پہلے ان کرداروں کو جیتے ہیں پھر انھیں پردے پر لے کر آتے ہیں۔اب دنگل کی ریلیز میں چند ہفتے باقی ہیں اور انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس کا پروموشن بھی الگ انداز میں کریں گے۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ دوسری فلموں کی طرح اپنی فلم کی پروموشن ٹی وی شوز میں جا کر نہیں کریں گے۔دیکھتے ہیں کہ اب فلم کے پروموشن کے لیے عامر کیا انداز اپناتے ہیں۔