مشہور بھارتی اداکارہ دوران شو دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 23, 2016 | 15:05 شام

پونا(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہرپونامیں کلاسیکل ڈانسر”ایشوینی ایکبوت” دل کے دورے کے باعث دوران رقص چل بسیں۔تفصیلات  کے مطابق 44 سالہ بھارتی کلاسیکل ڈانسرایشوینی ایکبوت بھارتی شہرپونا کے ایک مندرمیں اپنے دیگرساتھیوں کے ساتھ پرفارم کررہی تھیں کہ اچانک وہ اسٹیج پرگرگئیں، ایشوینی کو فوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرزنے دل کے دورے کے باعث ان کی موت کی تصدیق کردی۔

کلاسیکل ڈانسرایشوینی ایکبوت بھارت کے مشہورڈرامے “گنپتی باپا موریا” سمیت متعدد فلموں میں بھی مشہورکردارادا چکی ہیں جب کہ رقص کے علاوہ ایشوینی نے مختلف بھارتی شوزمیں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔