کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑنے والی بہادر خاتون آسیہ اندرابی کا خاوند کون ہے اور اس وقت کہاں ہے؟ جانیے اس رپورٹ میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 06, 2016 | 12:15 شام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایک طویل عرصہ سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے سرگرم خاتون رہنماء آسیہ اندرابی کے ابرے میں تو آپ اکثر سنتے ہونگے لیکن یہ بات بہت کم لوگگوں کو معلوم ہو گی کہ آسیہ اندرابی کے خاوند کون ہیں اور اس وقت کہاں ہیں ۔ آسیہ اندرابی کے خاوند فاکتوصاحب کے نام سے جانے جاتے ہیں اوران کا اصل تعارف یہ ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور جنوبی ایشیا میں سب سے لمبی قید کاٹنے والے سیاسی قیدی ہیں۔ آسیہ اندرابی کے ساتھ ان کی شادی 1990ء میں ہوئی۔ اور 1992 ء میں قتل کے ایک جھوٹے مقدمے میں گرفت
ار کر لیے گئے ۔ ان کی اہلیہ اور چھ ماہ کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ آسیہ اندرابی اوران کا بیٹا 1995ء میں رہا ہوگئے لیکن فاکتو صاحب پچھلے 24 سال سے جیل میں ہیں۔ جیل میں انہوں نے اسلامک اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کرلی اور 125قیدیوں کو گریجویشن کرائی۔ عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا دی تھی جو 14سال بنتی ہے لیکن دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نے انہیں 24 سال سے جیل میں بند کر رکھا ہے۔ یہ وہی ہندوستان ہے جس نے جنوبی افریقہ میں بغاوت اور دہشت گردی کے الزام میں 27سال قید کاٹنے والے نیلسن منڈیلا کو حریت پسند قرار دیا لیکن عاشق حسین فاکتو کو 24 سال سے جیل میں بند کر رکھا ہے۔ اس دوران ان کی اہلیہ کئی مرتبہ گرفتار اور رہا ہوئیں۔ آجکل بھی وہ گرفتار ہیں۔ پاکستان کا میڈیا آسیہ اندرابی کانام تو جانتا ہے کیونکہ وہ ہر سال 14 اگست کو سرینگرمیں پاکستان کا پرچم لہراتی ہیں لیکن پاکستان کے عوام کی بڑی اکثریت کو آسیہ اندرابی کے خاندان کی قربانیوں کا علم نہیں اور اسی لئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 24سال سے پابند سلاسل عاشق حسین فاکتو کا کسی نے ذکر نہیں کیا۔