بڑی بریکنگ نیوز: آصف علی زرداری کاجلسے سے خطاب، واقعی بڑااعلان کردیا، حکومت پریشان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 27, 2016 | 12:09 شام


سکھر (مانیٹرنگ رپورٹ) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسہ شروع ہوگیا جس میں ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے جیالے اور رہنما شرکت کے لیے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے جلسے کا آغا ز ہو گیا۔جلسہ گاہ میں پیپلز پارٹی کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں جوپارٹی کے ترانوں پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب میں آئندہ انتخابات میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرد

یا۔سابق صدر نے کہا کہ ‘میں نواب شاہ سے جبکہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے انتخابات میں حصہ لیں گے’۔آصف زرداری نے کہا یہ یہی وہ خوشخبری ہے جو انہیں عوام کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘آپ ٹرینیں بنا سکتے ہیں تو جہاز کیوں نہیں خرید سکتے’؟


آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ‘بلاول نے جو باتیں کہی ہیں وہ سب جمہوری باتیں ہیں۔ انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا جیسا دوسرے لیڈرز کہہ رہے ہیں۔ہم پارلیمنٹ میں جائیں گے۔ عدالتوں میں جائیں گے اور بتائیں گے کیا ہورہا ہے اور کیا ہونا چاہیے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے گیس کا پائپ لائن اور تیل کی پائپ لائن کا معاہدہ کیا۔ آپ سوچیں جب آپ مودی کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں، ٹوئیٹ کرتے ہیں اس وقت کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والوں کے دل پہ کیا گزرتی ہوگی۔ وہ آپ کی عزت نہیں کرتے’۔سابق صدر نے کہا کہ ‘ہم سستا فیول کیوں نہ لیں۔ ہمیں اجازت دیں ہم اس سے سستا فیول لائیں گے۔ آپ کو چین کے ساتھ معاہدے کی سمجھ نہیں آرہی’۔