گرفتاری کا خطرہ یا کچھ اور۔۔۔ ملک پہنچتے ہی آصف زرداری نے واپس جانے کا فیصلہ کر لیا، کس تاریخ کو جا رہے ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران ہونگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 23, 2016 | 13:10 شام

 

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری 18 ماہ کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد آج وطن واپس پہنچے ہیں لیکن ان کی آمد کیساتھ ہی یہ خبر بھی آ گئی ہے کہ وہ 30 دسمبر کو دبئی واپس چلے جائیں گے۔


نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق اس بات کی تصدی ہو چکی ہے کہ آصف علی زرداری کا یہ دورہِ پاکستان مختصر ہے۔ وہ زیادہ عرصہ پاکستان میں قیام نہیں کریں گے اور کچھ ہی دنوں میں واپس دبئی چلے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی واپسی 30 دسمبر کو متوقع ہے تاہم یہ ح

تمی تاریخ نہیں ہے لیکن اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ وہ جلد ہی واپس لوٹ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ان کے دورہ پاکستان کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ ان کی واپسی پر کوئی دباو نہیں ہے اور جب بھی چاہیں واپس آ سکتے ہیں جبکہ جلد دبئی واپسی کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ان کا علاج چل رہا ہے اور اس کے مکمل ہونے تک وہ مستقل پاکستان میں نہیں رہ سکتے۔