آصفہ بھٹو ہسپتال داخل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 26, 2017 | 18:54 شام

کراچی(مانیٹرنگ ) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرادری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ زرداری کو طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے 4 روز اسپتال میں رہنے کے بعد گھر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو کو 4 روز قبل طبعیت میں ناسازی کی وجہ سے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ 4 روز زیر علاج رہی تاہم طبعیت میں بہتری آنے پر انہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آصفہ بھٹو کو ڈاکٹرز کی جانب سے اسپتال میں ہی رہنے کی ہدایات کی گئیں تھیں تاہم انہوں نے گھر منتقل ہونے کو ترجیح دی

۔ آصفہ کا کہنا تھا کہ وہ اسپتال میں رہ رہ کر بور ہوگئیں تھیں اس لیے انہوں نے گھر منتقل ہونے کو ترجیح دی ہے۔