عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کیا گیا یا نہیں ؟ حقیقت جانئے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 04, 2020 | 20:25 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا جو عمران خان نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔

ily:Times New Roman,Times,serif">وزیراعظم عمران خان نے لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے اس سے مطمئن ہوں۔ واضح رہے چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور معاون خصوصی اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔