مشہور اداکارہ عاصمہ عباس صحت یابی کی طرف بڑھنے لگیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 18:57 شام

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) میڈٰیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیلی وژن کی مشہور اداکارہ عاصمہ عباس کو کولون کینسر کا مرض لاحق ہو گیا ہے۔ تاہم ابتدائی مرحلے میں تشخیص کے بعد ڈاکٹروں نے ان کا علاج شروع کر دیا ہے۔ عاصمہ عباس کو کینسر کا مرض لاحق ہونے کی خبریں گزشتہ ماہ میڈیا پر جاری ہوئی تھیں۔ نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں ادکارہ کے صاحبزادے احمد عباس نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وہ میری والدہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں تاہم میڈیا سے بھی اپیل ہے کہ و

ہ کسی قسم کی سنسنی نہ پھیلائے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ہی ان کی والدہ عاصمہ عباس میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی تاہم ابتدائی مرحلے میں ہی اس کا پتہ چل جانے پر ڈاکٹروں نے ان کا علاج شروع کر دیا، جو کامیابی سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ عاصمہ عباس ٹیلی وژن کی مشہور ادکارہ بشریٰ انصاری کی بہن ہیں۔ ہم ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔