شاندار خبر: شریف برادران کے بیرون ملک اثاثوں کو قومی دولت قرار دینے کی خبر آگئی ، اب کوئی پاکستانی غریب نہیں رہے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 04, 2017 | 06:34 صبح

اسلا م آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ اور پارک لین میں شریف خاندان کی دولت کو قوم کی دولت قرار دیکر فوری وطن واپسی کا مطالبہ کر دیا۔

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے پانامہ کا تعاقب جاری ہے۔ قرارداد رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرار دا د کے متن میں کہا گیا ہے کہ سوئٹزر لینڈ کی طرح پاناما اور پارک لین میں موجود دولت بھی قوم کی چوری شدہ ہے۔اسحق ڈار بیان حلفی میں اعتراف کر چکے

ہیں کہ یہ پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھجوایا گیا۔