منافقت اور دل سے عزت میں فرق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 14, 2022 | 11:27 صبح

ملک کے معروف لوک اور عوامی گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مجھے کوئی ذمہ داری دیں تو میں قبول نہیں کروں گا، کیونکہ میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا۔ عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ ’میرا دل کہتا ہے اور یہ میرا ایمان ہے کہ آئندہ الیکشن بھی عمران خان جیتیں گے۔‘ انہوں نے کہا کہ جب بھی دل کرتا ہے عمران خان سے ملاقات کرلیتا ہوں، مجھے عمران خان سے کوئی گِلہ شکوہ نہیں ہے۔عطا اللہ عیسی خان خیلوی نے کہا ہے کہ تین سال میں کوئی پودا پھل نہیں دیتا، عمران خان کو تھوڑا سا
وقت دیں۔جس قوم کو بگڑنے میں 30 ، 35 سال لگے ہوں اس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے۔گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کو پی ٹی وی کو جدید کرنے کا کہا ہے لیکن زیادہ اصرار نہیں کیا۔عطااللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی 1951 میں پنجاب کے شہر میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں پیدا ہوئے، جس وجہ سے وہ عیسی خیلوی کہلواتے ہیں