فغانستا ن سے پاکستان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد پاک فضائیہ حرکت میں، دشمنوں پر خوفناک تباہی مسلط
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 17, 2017 | 10:23 صبح
خیبرایجنسی (مانیٹرنگ رپورٹ) پاک فضائیہ نے خیبرایجنسی میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کی موجودگی کی اطلاع پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی۔ جس
کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبرایجنسی
کے علاقے وادی راجگال میں خفیہ اطلاع پر کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ اس کارروائی میں جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے کمپاﺅنڈ پر بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ تاہم کارروائی میں منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔