یا اللہ خیر: پاکستان کے بڑے شہر میں راکٹوں سے حملہ، حالات کشیدہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 31, 2017 | 11:28 صبح

تربت (مانیٹرنگ رپورٹ) تربت میں تمپ کے علاقے میں نامعلوم سمت سے 6راکٹ فائر کئے گئے جن میں سے دو راکٹ رہائشی علاقے میں گرنے سے گھروں کوجزوی نقصان پہنچا ہے۔

 تربت میں تمپ کے علاقے میں نامعلوم سمت سے چھ راکٹ فائر کئے گئے دو راکٹ رہائشی علاقے میں گرنے سے گھروں کو نقصان پہنچا تاہم واقعہ میں جانی نقصان نہیں ہوا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ کس سمت سے فائر کیے گئے ہیں اس بات کا تعین کیا جارہا ہے تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ میزائل بارڈر پار سے فائر کیے گئے ہیں یا بارڈر کے اس طرف سے، بہت جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے۔