جوانوں کی شہادت۔۔ سیکورٹی فورسز نے ایسا بدلہ لے لیا کہ دہشتگرد کانپ کر رہ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 08, 2017 | 09:20 صبح

 
صوابی(مانیٹرنگ رپورٹ) فسادیوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے باچا خان بائی پاس پر کارروائی کی ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں دس دہشت گرد مارے گئے جب کہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نہ ہو سکی۔لاشیں باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئیں ہیں۔ صوابی کے علاقے ملک آباد میں ایک روز قبل بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران کیپٹن سمیت دو جوان شہید جبکہ پانچ دہشت گرد مارے گئے تھے۔