بات حد سے بڑھ گئی : پاکستان کی مشہور یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی ، پاک فوج نے کنٹرول سنھبال لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 22, 2017 | 11:27 صبح

ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ رپورٹ) ڈی آئی خان میں واقع گومل یونیورسٹی میں دو طلبہ گروپوں میں تصادم ہو گیا جس پر فوج کو طلب کرلیا گیا۔


نجی ٹی وی کے مطابق گومل یونیورسٹی میں 2طلبہ گروپوں کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی اور پھر بات تصادم تک جا پہنچی ،طالب علموں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور ڈنڈوں کی بارش کردی۔صورتحال یونیورسٹی انتظامیہ کے بس سے باہر ہوئی تو پاک فوج ،پولیس اور ایف سی کو طلب کر لیا گیا۔سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔ہنگامے کے باعث یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کا ٹیلنٹ پروگرام بھی منسوخ ہو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پشتون کلچر ڈے پر پنجاب یونیورسٹی میں بھی شدید ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔