تم نے کبھی لڑکی دیکھی ہے؟ تمہاری ماں بہن بھی ہوسکتی ہے‘عاطف اسلم

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 16, 2017 | 07:51 صبح


کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) کراچی میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے 14 جنوری بروز ہفتہ کو منعقد کیے گئے کنسرٹ میں جہاں شہر قائد کے نوجوانوں کو انجوائے کرنے کا موقع ملا، وہیں کئی افراد کے لیے اس رات کا تجربہ خاصا ناخوشگوار بھی ثابت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اس کنسرٹ میں پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم، عابدہ پروین اور عاصم اظہر نے پرفارم کیا، تاہم کنسرٹ کے دوران صورتحال ا±س وقت خراب ہوگئی، جب بہت سے نوجوان بغیر ٹکٹ اس کنسرٹ میں داخل ہوگئے۔کنسرٹ کے دوران نوجوانوں کے جم غفیر کو سنبھالنا کافی مشکل ہوگیا جس کے دوران کئی منچلے نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں بھی کیا۔گلوکار عاطف اسلم کی اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران سامنے کھڑی کئی خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، جسے دیکھتے ہوئے عاطف اسلم نے اپنی پرفارمنس کو درمیان میں رکوا کر ایک خاتون کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو پورے مجمعے کے سامنے کھری کھری سنادیں۔عاطف کا کہنا تھا،تم نے کبھی لڑکی دیکھی ہے؟ تمہاری ماں بہن بھی ہوسکتی ہے یہاں پر۔گلوکار نے مزید کہا کہ تمیز سے انجوائے کرو گے تو شو لمبا چلے گا ورنہ جلدی ختم ہوجائے گا، انسان کے بچے بنو۔اس کے بعد عاطف اسلم نے اپنی ٹیم کے ارکان سے ا±س لڑکی کی مدد کرنے کو کہا۔عاطف اسلم کو ان کے اس اقدام کے باعث کنسرٹ میں کافی سراہا بھی گیا۔