گلوکار عاطف اسلم 34 برس کے ہوگئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 14, 2017 | 19:04 شام
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): اپنے پہلے ہی البم سے شہرت کی بلندیوں کو چھو جانے والے نامور گلوکار عاطف اسلم کل 34 برس کے ہوگئے ہیں۔گلوکاری کے شعبے میں 2004 سے اپنے کیریئر کا آ غاز کرنے والے عاطف اسلم وہ 12مارچ 1983 کو پنجاب کے شہر وزیرآ باد میں پیدا ہوئے۔ بچپن سے ہی کرکٹر بننے کے شوقین عاطف اسلم کو کالج میں میوزک سے محبت ہوئی اور یہ محبت ایسی بڑھی کہ عادت ہی بن گئی۔واضح رہے کہ 2004 میں عاطف اسلم کے پہلے گانے جل پری نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا پھر انھوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا آج وہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں پاکستان سے زیادہ بھارت میں مشہور ہیں۔ اور اب تک ان کی کئی المبز مارکیٹ میں آ چکی ہیں جن سے انہوں نے ترقی کے منازل کرتے ہوئے تمام دلوں پر راج کیا۔۔