بدقسمت طیارے میں آخری چھ منٹ کیا ہوا،خوفناک انکشافات کی دستاویز جاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 13:11 شام

اسلام آباد: (مانیٹرنگ) 7 دسمبر 2016ء کو حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی اہم دستاویزات دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔ دنیا نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات میں آخری لمحات کے ریکارڈ شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق جہاز انجن فیل ہونے سے قبل ساڑھے 13 ہزار بلندی پر تھا۔ پائلٹ نے 4 بج کر 9 منٹ پر کنٹرول ٹاور کو بتایا کہ بائیں انجن پی ڈبلیو 127 میں خرابی ہے۔ دستاویزات کے مطابق متاثرہ جہاز کے پائلٹ اور کنٹرول ٹاور کے درمیان 6 منٹ تک گفتگو ہوتی رہی۔ انجن خراب ہونے سے طیا
رہ نے پہلے تین اور پھر پانچ ہزار فٹ کا غوطہ لگایا جس سے بلندی 13 ہزار فٹ سے کم ہو کر 8 ہزار فٹ پر آ گئی۔ دستاویزات کے مطابق بد قسمت طیارے کا 6 ہزار 950 فٹ کی بلندی پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ ختم ہوا اور شام چار بج کر پندرہ منٹ پر ریڈار سے بھی غائب ہو گیا۔