عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر نشے میں دھت شخص کا معروف ٹی وی ہوسٹ پر حملہ‘ ہسپتال منتقل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 28, 2017 | 12:49 شام

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ ) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم ملزمان نے ٹی وی میزبان وقار ذکا کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب رات 2بجے کے قریب نشے میں دھت نامعلوم مسلح افراد نے وقار ذکاکو روکا اور پھر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے وقار ذکا کو بالوںسے گھسیٹااور گالم گلوچ بھی کی۔ وقار ذکا نے متعلقہ تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر

دیا ہے۔

وقار ذکا نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب رات 2بجے روکا گیا اور نامعلوم ملزمان نے گاڑی سے اتار کر تشدد کانشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ رات کی وجہ سے وہ ملزمان کو پہچاننے میں ناکام رہے تاہم پولیس کو درخواست جمع کرا دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نشے میں دھت مسلح ملزمان نے مجھے کہا کہ تم پروگرام کرتے ہوتااور وقار ذکا بنتے ہو ہم تمہارے بال کاٹ دیں گے۔ انہوں نے مجھے بالوں سے گھسیٹا اور گالم گلوچ بھی کی اور آئندہ خبردار رہنے کی دھمکی دیتے ہوئے فرارہو گئے۔