حالات کشیدہ ، سرحد پارسے پاکستان پر میزائلوں سے حملہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 02, 2017 | 07:16 صبح

طور خم (مانیٹرنگ رپورٹ) کرم ایجنسی کے سرحدی علاقوں پر افغانستان سے 4میزائل گرائے گئے ہیں،حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے سرحدی علاقے شنگک اور کچ کینہ پر 4میزائل فائر کئے گئے ،جن میں سے ایک مسجد کے قریب اور دوسرا دکان پر گرا،جو مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔پولیٹیکل حکام کے مطابق دو میزائل کچ کینہ کی آبادی کے قریب قبرستان میں گرے ہیں۔اس سے قبل بھی افغانستان کی حدود سے پاکستان کے سرحدی علاقوں پر حملے ہوتے رہے ہیں۔