لیبیا کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ، ذاتی محافظ شدید زخمی!

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 24, 2017 | 10:32 صبح

طرابلس (مانیٹرنگ رپورٹ)لیبیا کی قومی حکومت کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ طرابلس سے موصول خبروں میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے قومی حکومت کے وزیراعظم فائز السراج کی گاڑی کو دارالحکومت میں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ کہاجارہا ہے کہ حملہ آور وزیراعظم کو قتل کرنا چاہتے تھے تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس حملے میں لیبیائی وزیراعظم کے دو ذاتی محافظ شدیدزخمی ہوگئے۔ دوسری جانب حکومت لیبیا کے ترجمان اشرف الثلثی نے اسے اتفاقیہ فائرنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی گاڑی پر برا

ہ راست فائرنگ نہیں کی گئی۔ اشرف الثلثی نے مزید کہا کہ انہوں نے وزیراعظم فائز سراج سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور وہ خیریت سے ہیں۔ تاحال حملے کی وجوہات اور اس میں ملوث عناصر کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے اور یہ بھی معلوم نہیں کہ ان کا تعلق کس گروہ سے تھا۔ ملک کے سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کے سقوط کے بعد سے لیبیا شدید بدامنی کا شکار چلا آرہا ہے اور مختلف گروہوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں :-