پاک فوج پر حملہ‘ میجراور کیپٹن کے حوالے سے افسوس ناک خبر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 01, 2017 | 14:33 شام

راولپنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے دو افسران سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کے خلاف کلین اپ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق زخمی فوجیوں میں میجر عباس، کیپٹن عمر اور نائیک عدنان شامل ہیں جب کہ ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحر

یک طالبان پاکستان سے ہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔