اہم ترین شخصیت کے گھر پر حملہ، فائرنگ، آگ لگادی گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 08, 2017 | 14:28 شام

 
گلگت (مانیٹرنگ رپورٹ)ڈپٹی ڈائریکٹر قومی احتساب بیو رو (نیب )کے گھر پر نا معلوم افراد کا حملہ فائرنگ کی اور گھر کے دروازے کو آگ لگادی ملزمان موقع سے بآسانی فرار ہو گئے۔ بدھ کے روز الصبح بوکیال بازار میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عبدالماجد کے گھر پر نا معلوم افراد نے حملہ کیا اور گھر کے دروازے کو آگ لگادی
حملے میں ڈپٹی ڈائریکٹر بال بال بچ گئے اور گولیاں ان کے بیڈروم میں مختلف مقامات پر جا لگی اس واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے با آسانی فرار ہو گئے بعدازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات

شروع کر دیں۔ ڈی آئی جی پولیس گو ہر نفیس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے بعد پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچی اور تحقیقات میں یہ اشارے ملیں ہیں جن کی مدد ہم جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرینگے اور ملزمان کسی صورت بچ نہیں سکتے ہیں واقعہ کے بعد چھان بین تیز کر دی گئی ہے یاد رہے کہ ڈپٹی ڈاریکٹر نیب کا گھر کینٹ ایریا میں واقع ہے جہاں اس نوعیت کی واردات سیکورٹی ادارون کی کارکردگی ہر سوالیہ نشان بھی ہے حملہکے بعد اعلی پولیس افیسران اور سوللانتظامیہ کے آفسیران نے جائے وقوکہ کا دورہ کیا اور ڈپٹی ڈاریکٹر نیب سے ملاقات کی ابتدائی چھانبین میں یہ بتایا گیا کہ حملہ آور مقامی زبان بول رہے تھے اور انکی آپس میں بات چیت ڈپٹی ڈائریکٹر کے ملازم نے سنی ہے۔