ملک کے اہم ترین ریلوے اسٹیشن کو دھماکے سے اڑانے کی اطلاع،حساس اداروں کی دوڑیں لگ گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 20, 2017 | 10:29 صبح

راولپنڈی(مانیٹرنگ رپورٹ ) حساس اداروں کی جانب سے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کو بارودی مواد سے اڑانے کی اطلاع کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر تخریب کاری کی اطلاعات ہیں اور اس حوالے سے ایس پی ریلوے شاہد شیخ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں جس کے بعد ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ریلوے اسٹیشن میں تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ایس پی ریلوے کا ک

ہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کو تعینات کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی بھی مزید سخت کردی گئی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ وہ دہشت گردی کے پیش نظر ہونے والے سیکیورٹی انتظامات پر پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔