ایک اور خوفناک دھماکہ ہر طرف انسانی اعضا بکھر گئے،ہسپتال لاشوں سے بھر گئے،پولیس نے دہشتگرد بھی پھڑکا دئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 21, 2017 | 14:45 شام

چارسدہ (مانیٹرنگ)خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں دہشت گردوں نے سیشن کورٹ کو حملے کا نشانہ بنا یا اور خود کش دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں8 افراد شہید جبکہ 20زخمی ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے جس سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام ہو گیا ۔کالعدم تنظیم جماعت الحرار نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ تفصیل کے مطابق چارسدہ کے علاقے تنگی میں واقع کچہری کو دہشت گردوں نے حملے کا نشانہ بنا یا ،تین حملہ آور سیشن کورٹ آئے جن میں سے ایک نے کچہری کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لی

ا جبکہ دو دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے کچہری کے اندر داخل ہو گئے ۔سیکیورٹی فورسز نے دلیری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دونوں کو ہلاک کردیا ۔دہشت گردوں کے حملے اور خود کش دھماکے کے نتیجے میں8 افراد شہید اور 20زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کر کے کچہری میں داخل ہونے والے دو دہشت گردوں کو بھی سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا ۔ڈی پی او سہیل خالد کا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا یا جس کے بعد سیشن کورٹ کی حدود کے اندر دو دہشت گرد داخل ہوئے جنہیں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی فورسز نے کچہری کو دہشت گردوں سے کلیئر کر کے سرچ آپریشن بھی کیا جبکہ دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے بھی علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت شہرام ترکی کا کہنا ہے کہ پشاور اور چارسدہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتظامات مکمل ہیں ۔