مردم شماری : چارسدہ سے انتہائی افسوس ناک خبر آ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 21, 2017 | 10:04 صبح

شبقدر (مانیٹرنگ رپورٹ ) چارسدہ کے علاقے میں دہشت گردوں نے مردم شماری کیلئے مصروف ٹیم پر حملہ کردیا، حملے میں پولیس اہل کار زخمی ، جب کہ جوابی کارروائی ایک حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ چارسدہ کے علاقے ہری چند میں دہشت گردوں نے گھات لگا کر مردم شماری میں مصروف ٹیم پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار زخمی ہوگیا۔پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی گئی، جس سے ایک حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جب کہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔زخمی پولیس اہل کار کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ دیگر حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچنگ کا عمل جاری ہے۔