پاکستانی لڑکی نے دو مردوں کو انتہائی شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ان کی تصویر فورا سوشل میڈیا پر لگا دی۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 06, 2017 | 21:25 شام

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کے ممالک میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں اور ہمسایہ ملک بھارت تو اس معاملے میں تمام حدیں ہی پھلانگ گیا ہے لیکن پاکستانی بھی اس معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور دن دیہاڑے خواتین کو ہراساں کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔دفاتر، کالجز، یونیورسٹیز اور گلی بازاروں میں تقریباً تمام ہی عمر کی خواتین کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور بیچاری خواتین عزت محفوظ رکھنے کی خاطر ایسے افراد کے خلاف آواز بھی بلند نہیں کرتیں تاہم کلفٹن کے علاقے

میں موجود ایک لڑکی نے اس جمود کو توڑنے کا فیصلہ کیا اور دن دیہاڑے ہراساں کرنے والے 2 پاکستانیوں کو دنیا کے سامنے پیش کر دیا۔ اور بہادری سے وہ لڑکی ان کے سامنے کھڑی ہو گئی اور انہیں دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔مذکورہ لڑکی کو جب 2 پاکستانیوں نے ہراساں کرنے کی کوشش کی تو اس نے عام لڑکیوں کی طرح اسے برداشت کرنے کے بجائے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بنانا شروع کیا اور اسے فیس بک پر لائیو براڈکاسٹ کر دیا۔ یہی نہیں بلکہ اس لڑکی نے دونوں افراد کی تصاویر بھی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیں اور انہیں بھی فیس بک پر اپ لوڈ کر دیا۔لڑکی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ” ٹھرکیز ان کلفٹن بلاک 7۔۔۔ یہ آپ کو ’مست، مست بلائیں گے اور کہیں گے کہ ’کیا فگر ہے‘ اور آپ کو اس وقت تک گھوریں گے، جب تک آپ واپس نہ گھوریں، یہ آپ کے ساتھ ایسا سلوک کریں گے جیسے یہ علاقے کے مالک ہیں اور آپ ان کی پراپرٹی میں گھس آئے ہیں۔“ یہ واقعہ کراچی کے چند بہترین علاقوں میں سے ایک کلفٹن میں پیش آیا، اسی لئے یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ خواتین کو کسی بھی جگہ پر ہراساں کیا جا سکتا ہے۔ اس لڑکی کی بہادری کو ضرور سراہا جانا چاہئے کیونکہ اس نے ناصرف ان 2 افراد کو بے نقاب کیا ہے بلکہ دیگر خواتین کیلئے بھی ایک مثال قائم کی ہے جنہیں ایسے لمحات سے گزرنا پڑتا ہے یا گزر چکی ہیں۔ اگر کبھی آپ کے ساتھ ایسا کوئیواقعہ پیش آئے تو آپ بھی اس لڑکی کی طرح بہادری کا مظاہرہ کریں اور ایسے لوگوں کو منہ توڑ جواب دیں۔آپ اپنے حق کے لیے خود آواز اٹھائے۔