ائیرپورٹ پر 2 خواتین کے سامان سے ایسی شرمناک چیز برآمد ہوئی جیسے دیکھ کر کسٹم اہلکاروں کے چہرہ کا رنگ بدل گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 18, 2017 | 18:17 شام

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے ائرپورٹوں پر روزانہ کئی طرح کی ممنوعہ چیزیں پکڑی جاتی ہیں لیکن امریکی کسٹمز اہلکاروں کو منگولیا سے آنے والی دو خواتین کے سامان میں پہلی بار ایک ایسی شے دیکھنے کو مل گئی کہ بیچارے شرم سے کانپ اٹھے۔ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیشن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں واشنگٹن ڈیولیس انٹرنیشنل ائیرپورٹ ورجینیا پر دو خواتین کے سامان میں ایسی اشیاءدیکھنا پڑی ہیں کہ جس کے بارے میں بیان کرتے ہوئے انہیں مناسب الفاظ نہیں مل رہے۔ اہلکاروں

کا کہنا ہے کہ ان خواتین کے سامان میں جوس کے ڈبوں کے اندر گھوڑوں کے اعضائے تناسل چھپائے گئے تھے جن کا مجموعی وزن پانچ کلوگرام تھا۔تفتیش کے دوران ایک خاتون نے بتایا کہ یہ سامان طبی مقاصد کے لئے لایا جارہا تھا۔ اس کے ساتھ 43 پاﺅنڈ گھوڑے کا گوشت بھی برآمد ہوا جبکہ تین لیٹر یاک کا دودھ بھی ان کے سامان میں موجود تھا۔ امریکہ میں گھوڑے کے گوشت کی درآمد سرکاری سرٹیفکیٹ کے بغیر ممنوع ہے۔ منگولیاسے گھوڑے کا گوشت لانے پر تو خاص طور پر سخت پابندی ہے۔ سامان ضبط کرنے کے بعد خواتین کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔جبکہ قبضے میں لیے گئے سامان کا جائرہ لیا جا رہا ہے۔