آدمی شاپنگ مال میں عورت کے ساتھ ایسی حرکت کرتے پکرا گیا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھولی کی کھولی رہ گئیں۔ سب پریشان رہ گئے لیکن وجہ معلوم نہ ہوئی۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جون 14, 2017 | 18:23 شام

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق اور اعلیٰ تہذیبی اقدار کا ڈھنڈورا پیٹنے والے مغرب میں آئے روز ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں کہ جنہیں انسانیت کی بدترین تذلیل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ایک ایسا ہی لرزہ خیز منظر امریکہ کے ایک شاپنگ سٹور میں دیکھنے میں آیا جہاں ایک شخص اپنی نوجوان محبوبہ کے گلے میں پٹہ ڈال کر اسے کتے کی طرح پورے شاپنگ مال میں لے کر پھرتا رہا۔ 
 اس شرمناک منظر کو متعدد افراد نے اپنے موبائل فونز کے کیمروں سے ریکارڈ کیا اور ایک ایسی ہی ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی سامنے

آچکی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرخ جیکٹ اور ٹوپی میں ملبوس شخص کے پیچھے سفید لباس میں ملبوس ایک نوجوان خاتون چل رہی ہے۔ خاتون کے گلے میں کتے کی طرح پٹہ ڈالا ہوا ہے جس کے ساتھ بندھی رسی کو مرد نے تھام رکھا ہے۔ وہ آگے آگے چلتا جاتا ہے جبکہ خاتون اس کے پیچھے پیچھے چل رہی ہے۔یہ دونوں شاپنگ سٹور میں کافی دیر تک موجود رہے اور آس پاس موجود لوگوں کی حیرانی و پریشانی سے بھی انہیں کوئی فرق نہیں پڑا۔ اپنے آس پاس موجود لوگوں کے تاثرات اور ردعمل سے بے نیاز ہوکر یہ شاپنگ سٹور میں پھرتے رہے اور پھر اسی انداز میں باہر کی جانب چلے گئے۔ 
ان کی ریکارڈنگ کرنے والی خاتون کی حیرت میں ڈوبی ہوئی آواز بھی ویڈیو میں سنائی دیتی ہے۔ وہ بے یقینی کے عالم میں کہتی سنائی دیتی ہے ”شاید یہ کوئی مذاق ہے یا پھر حقیقت، لیکن یہ جو بھی ہے انتہائی توہین آمیز ہے۔ میں نہیں کہہ سکتی کہ اس خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جارہی ہے یا وہ خود بھی اس کیلئے رضامند ہے۔“اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں بار دیکھا جاچکا ہے اور انٹرنیٹ صارفین اس پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کررہے ہیں۔ جہاں اکثر لوگوں نے اسے انسانیت کی تذلیل قرار دے کر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے وہیں کچھ لوگوں کی یہ رائے بھی ہے کہ عین ممکن ہے کہ خاتون بخوشی اس کام میں ملوث ہو اور اس کے کہنے پر ہی اس کا ساتھی مرد اس کے ساتھ ایسا سلوک کررہا ہو۔ لیکن کسی کو بھی اس بات کا صحیح علم نہیں ہے۔