سانپوں سے بھی زیادہ خطرناک گھوڑے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 19, 2017 | 16:57 شام

 

آسٹریلیا (شفق ڈیسک) 2000ء سے 2013ء کے درمیان کم از کم 74 افراد کی موت گھوڑوں کی وجہ سے ہوئی آسٹریلیا میں ایک تحقیق کیمطابق حالیہ برسوں میں سانپوں اور دیگر زہریلے جانوروں کے مقابلے میں گھوڑے زیادہ انسانوں کی ہلاکت کا سبب بنے ہیں۔ یونیورسٹی آف میلبرن کی ڈاکٹر رونیل ویلٹن نے ہسپتال سے اعداد و شمار اور ناگہانی موت سے متعلق معلومات اکٹھی کی ہیں۔ 2000ء سے 2013ء کے درمیان کم از کم 74 افراد کی موت گھوڑوں کی وجہ سے ہوئی۔ تحقیق کیمطابق دوسرے نمبر میں شہد کی مکھیاں اور دیگر ڈنگ مارنے والے

کیڑوں سے اموات ہوئی جن کی تعداد 27 رہی جبکہ سانپ کے کاٹنے سے بھی 27 اموات ہوئیں لیکن ان میں کچھ افراد نے ہسپتالوں سے رجوع نہیں کیا۔ اس عرصہ کے دوران مکڑیوں سے کاٹنے سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی۔ یہ تحقیق انٹرنل میڈیسن جرنل میں شائع ہوئی ہے اور ڈاکٹر ویلٹن کا کہنا ہے کہ یہ آسٹریلیا میں زہریلے جانوروں کے بارے میں پائے جانیوالے عمومی خیالات کے برعکس ہے۔ انکی تحقیق کے مرکز ایسے جانور تھے جو ڈنگ مارتے ہیں یا دانتوں سے کاٹتے ہیں لیکن اس کام کے دوران انھیں گھوڑوں سے متعلقہ اموات کے بارے میں معلومات ملیں۔ ڈاکٹر ویلٹن نے بتایا آسٹریلیا زہریلیوں چیزوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے لیکن حیران کن طور پر سب سے زیادہ افراد کو ہسپتالوں میں علاج کے لیے آتے ہیں وہ کیڑوں کے کاٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر ویلٹن کا کہنا تھا کہ تحقیق کیمطابق کیڑوں کے ڈنگ یا کاٹنے سے پیدا ہونیوالی الرجی سب سے زیادہ خطرناک ہے۔