لندن حملے کے بعد کینیڈا اور آسٹریلیا میں سیکورٹی سخت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 24, 2017 | 07:04 صبح

 ٹورنٹو(مانیٹرنگ)لندن حملے کے بعد کینیڈا میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پارلیمنٹ ہل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔وزیر شہری تحفظ راف گوڈیل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام لندن حملے کے بعد کیا گیا ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرلیے ہیں۔لندن کے حملے کے بعد آسٹریلیا میں بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ آسٹریلوی وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آسٹریلوی پارلیمنٹ کے ارد گرد سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور امریکا سمیت اتحادیوں سے قریبی رابطے میں ہیں۔ دہشتگردی

کے خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ممکنہ دہشتگردی کے حقیقی خطرات کا سامنا ہے۔