ن لیگ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی چھٹی؟ 25 نومبر کو نئی سیاسی جماعت کا اعلان ہو گا،تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 23, 2016 | 06:30 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی سیاست پر  ایک دھند سی چھا گئی ہے 95 فیصد  غریب و متوسط طبقہ کو پانچ فیصد ارب پتی اشرافیہ کے استحصال سے مزید بچانے کیلئے25نومبر کو لاہور میں انقلابی سیاسی جماعت عوام لیگ کا اعلان کیا جا رہا ہے، جس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد کارکنان شریک ہو کر اشرافیہ کے خلاف طبقاتی جنگ کا آغاز کریں گے۔ اس بات کا اظہار  نئی سیاسی جماعت  عوام  لیگ کے سربراہ ریاض فتیانہ نے کیا ۔

ریاض فتیانہ نے کہا کہ 70 سالہ سیاسی تاریخ نے عوام کو بدحالی، ناانصافی،

کرپشن، ظلم و جبر، جہالت اور غربت کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ لہٰذا اب ہم عوام کے  استحصال اور سامراجی نظام کے خلاف ایک تاریخ ساز جدوجہد اور انقلاب کیلئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم، نوجوان، مزدور، کسان، وکلا، اساتذہ، چھوٹا تاجر، دانشور، بیرون ملک پاکستانی اور بلدیاتی نظام سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن موجودہ نظام سے بیزار ہو چکے ہیں۔ لہٰذا معاشی و سیاسی طاقت اشرافیہ سے چھین کر عوام کو منتقل کرنے کے لئے اور وقت کی یزیدی قوتوں کو سرنگوں کرنے کے لئے  عوام لیگ میدان میں آ گئی ہے۔