میر کی وحشت اورپرچھائیوں کی کہانی ماہِ میر فلم کو اعزاز سے نوازا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 19:54 شام

فلم 'ماہ میر' 18ویں صدی کے اردو شاعر میر تقی میر سے متاثر ہوکر بنائی گئی ۔پاکستانی فلم 'ماہ میر' کو بحرالکاہل میں امریکا کے ایک جزیرے گوام میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بڑے اعزاز سے نوازا گیا۔ہم ٹی وی کی پیشکش ڈرامہ فلم 'ماہ میر' 18ویں صدی کے اردو شاعر میر تقی میر سے متاثر ہے، اس فلم کو گوام انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں مخصوص داستان پر مبنی بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔گوام انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی ویب سائٹ کے مطابق 'ماہ میر' کی اسکریننگ کے علاوہ اس فیسٹیول میں دیگر 60 فلمیں شامل کی گئی تھیں۔اس موقع پر فلم 'ماہ میر' کے ہدایت کار انجم شہزاد بھی وہاں موجود تھے، جنہوں نے فلم کی اسکریننگ کے بعد ایوارڈ حاصل کیا، فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے منظر صہبائی کو بھی بہترین اداکاری کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا، تاہم وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہے۔واضح رہے کہ فلم 'ماہ میر' کو 2017 کے 89ویں آسکر ایوارڈز کی غیر ملکی زبان کی فلمی کیٹیگری میں نامزدگی کے لیے منتخب بھی کیا جاچکا ہے۔اس فلم میں پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ، ایمان علی، منظر صہبائی اور صنم سعید نے اہم کردار ادا کیے۔